پنجاب آٹوز کے چیف ایگزیکٹو مہر اسد ندیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنےکے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔مبارک بادوں کا سلسلہ جاری

0

 

 

 

دینہ (اقبال خان )پنجاب آٹوز کے چیف ایگزیکٹو مہر اسد ندیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنےکے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔مبارک باد دینے والے عزیز و اقارب دوست احباب کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب آٹوز کے چیف ایگزیکٹو مہر اسد ندیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔دینہ پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان نے مہر اسد ندیم سے ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔وطن واپسی کے بعد عزیز و اقارب دوست احباب کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جا رہی ہے ۔اس موقع پر مہر اسد ندیم نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑی سعادت ہے اور میرے مالک کا مجھ پر خصوصی کرم ہے کہ مجھے خانہ کعبہ اور روضہ رسول کی زیارت نصیب ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں صحت اگر اجازت دے تو ایک بار ضرور عمرہ کی سعادت حاصل کرنی چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.