دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر شریف میں سالانہ عرس مبارک کی پروقار تقریب کا انعقاد،زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت

دینہ (اقبال خان) دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر شریف میں سالانہ عرس مبارک کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ پیر سید عبدالغفار شاہ نے کہا کہ اصل پیر آپ کے والدین ہیں ان کی اطاعت سے ہی جنت کا اعلیٰ مقام حاصل ہو سکتا ہے اپنے والدین کی عزت اور ان کے رتبے کا احترام کرو ان کی خدمت ہی سے جنت کمائی جا سکتی ہے محبت اور خاکساری سے ان کے آگے کندھے جھکائے رکھنا اور ان کے حق میں دعائیں کرتے رہنا مجھے شفقت سے پالا ان پر رحمت نازل فرماتے رہنا ، تقریب سے مفتی پیر سید وقاص شاہ نے کہا کہ ہماری نجات اللہ کے حبیب ﷺ سے محبت اور اصحاب رسول ﷺ کا ادب اور محبت ہے ، تقریب میں ملک بھر کے علماء اکرام اور معروف نعت خواں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور علاقہ بھر کی عوام سمیت ڈھیروں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی ۔