دینہ ناجائز تجاوزات آپریشن کے مثبت و منفی اثرات ،دینہ شہر کا عوامی سروے

0

 

 

 

دینہ ( اقبال خان )دینہ ناجائز تجاوزات آپریشن کے مثبت و منفی اثرات ،دینہ شہر کا عوامی سروے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا ٹیم نے دینہ شہر کا سروے کیا ناجائز تجاوزات کے حوالے سے عوامی رائے جاننے کی کوشش کی ۔ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران میڈیا ٹیم کو شہریوں کی دو آراء کا سامنا کرنا پڑا بعض شہری حکومت پنجاب کے ناجائز تجاوزات سے مطمن نظر آئے جب کہ دوسری طرف عوام کی کثیر تعداد آپریشن کے خلاف نظر آئی ۔جب شہریوں سے سوال کیا گیا کہ آپ اس آپریشن سے مطمن کیوں نہ ہیں تو اکثریت نے کہا کہ اگر عوام خوشحال ہو اور خوش رنگ زندگی بسر کر رہی ہو تو اس طرح کے آپریشن کے اثرات نہیں پڑتے سہہ لیے جاتے ہیں لیکن اس وقت پورے ملک کی عوام پریشان ہے کاروبار پہلے ہی نہیں آپریشن نے ہمارے رہتے سہتے کاروبار تباہ کر دئیے ۔حکومت پہلے ملک کی معاشی حالات کو تو بہتر کرے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرے علاج معالجے تعلیم صحت کی طرف توجہ دیتی نہ کہ انہوں نے ہمارے کاروبار پر بلڈوزر چلا دئیے ۔ایک موقعہ ایک ریڑھی والے سے سوال کرنے پر اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ آخر ہم کریں تو کیا کریں حکومت ہمیں بھی تو راستہ بتائے کہ ہماری حثیت دوکان کرایہ پر لینی کی نہیں ریڑھی بھی نہ لگائیں تو کیا کریں گھر شام کو مایوس لوٹتے ہیں تو بچے ہماری آنکھوں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں جیسے ان کے دل میں کوئی حسرت ہو لیکن وہ ہماری حالت دیکھ کر کہنے سے رک جاتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں دوکانداروں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ گلہ اپنے سیاست دانوں سے ہے جنہیں ہم الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں لیکن اس آپریشن کے دوران کوئی بھی اشک جوئی ہمارے آنسو پونچھنے نہ آیا ۔جب کہ دوسری طرف کچھ تاجر برادری نے حکومت کے ان اقدامات کو سراہا اور کہا کہ آپریشن ہونا چاہیے ناجائز تجاوزات کسی کو حق نہیں کہ سرکاری جگہوں پر قبضہ کرے ۔حکومت کو بلا تفریق آپریشن کرنا چاہیے اور یہ آپریشن صرف غریب پر نہیں امیر پر بھی ہونا چاہیے ۔ایک سوال پر کہ کیا اس آپریشن کے سیاست پر کچھ اثرات پڑ سکتے ہیں تو عوام کی اکثریت نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا عوام کو اعتماد میں لیکر آپریشن کرتی تاجر برادری کو انتظامیہ کے آسرے پر چھوڑ دیا انتظامیہ تو جائز ناجائز کر کے چلی جائے گی لیکن الیکشن میں اس کے مثبت اثرات نہ ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.