ایڈوکیٹ ضیاء الملک و ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء عوامی خدمت میں پیش پیش ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صباءعابد نے ان کی کاوشوں کو سراہا

0

 

 

 

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار )الفضل میرج ہال جی ٹی روڈ دینہ میں ایک پروقار تقریب کا انتظام کیا گیا تقریب کے جملہ اخراجات سینیر ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ادا کیے تقریب کی مہمان خصوصی صباء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھیں ۔۔نان فارمل سکول سٹوڈنٹس کو ان کی ضروریات کے مطابق تحائف دینا مقصود تھا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا حضورﷺ کی خدمت میں نعت کا نظرانہ پیش کیا گیا ڈی ای او لٹریسی میمونہ نے سٹیج کے فرائض سر انجام دیے انہوں نے تفصیل کے ساتھ حاجی ضیاء الملک کی فیملی کی خدمات کا ذکر کیا بقول ان کے تمام بچوں کے جملہ تعلیمی اخراجات فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے اٹھا رکھیں ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم نے انتہاہی متاثر کن انداز میں حاجی ضیاء الملک کی خدمات کا تذکرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم نے کسی کام کے سلسلہ میں فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ سے رابطہ قائم کیا انہوں نے عملی شفقت کرتے ہوئے چشم زدن میں ہماری مشکلات کو حل کیا انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ حاجی ضیاء الملک کی اولاد کو طویل زندگی دیں اور وہ سوشل ویلفیئر کے کاموں میں حصہ لیتے رہے صباء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی ہے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے کاموں میں اگر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے تو وہ فرحت کمال ضیاء ہے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میرا ایک بیٹا ہے اور چاہتی ہوں کہ وہ نوجوان ہو کر ایسے کام کیا کرے تقریب کے اختتام پر سینکڑوں بچوں کو راشن اور دیگر ضروریات کی چیزیں مہیا کی گئ ۔۔اس تقریب میں خصوصی دعوت پر چوہدری محبوب نے شرکت کی یہ پہلی تقریب ہو گی جس میں حاجی ضیاء الملک کی وائف نے شرکت کی ان کی شرکت سے معزز مہمان انتہائی متاثر ہوئے خاص طور پر موجود بچوں کی انتہائی حوصلہ افزائی ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.