ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی زیر نگرانی تحصیل دینہ میں عارضی و پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ناجائز تجاوزات آپریشن کی نگرانی کی

جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی زیر نگرانی تحصیل دینہ میں عارضی و پختہ تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر نگرانی مین بازار کا دوبارہ آپریشن کیا گیا ۔ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ۔اس سے قبل دوکانداروں کو ٹائم دیا گیا جس پر مکمل عمل درآمد نہ ہو سکا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر مین بازار کا آپریشن دوبارہ کیا اور حد سے تجاوز بلڈنگ اور تھڑوں کو مسمار کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی خصوصی ہدایات کہ ناجائز تجاوز ہونے والوں کا نہ صرف سامان ضبط کیا جائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔آپریشن بلا تفریق ہے اور اس میں کسی فرد واحد کے ساتھ زیادتی نہ ہو گی اگر کسی کو کسی قسم کی شکایت ہے تو میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود ہوں شکایات کا ازالہ کیا جائے گا لیکن کسی بھی قسم کی سفارش کو قبول نہ کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری سے بھی گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے یہ شہر ہمارا ہے اور اس کی بہتری کے لیے مل جل کر کام کریں گے ۔