
دینہ ۔( فرحان شاہ ) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روہتاس میں شجر کاری مہم کا اغاز کر دیا گیا ۔معروف سماجی شخصیت احسان جنجوعہ اور ملک فہد نے پودا لگایا ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ روہتاس میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگاے گیے اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت احسان جنجوعہ اور ملک فہد نے پودا لگایا ان کے علاوہ سکول کونسل کے ممبران سمیت ہیڈ مسٹریس میڈم شازیہ نورین سمیت سکول ٹیچرز اور بچیوں نے بھی پودے لگاے اس موقع پر ہیڈ مسٹریس نے کہا کے افسران کی ہدایت پر عمل کرتے ہوے شجر کاری مہم جاری رہے گی ۔