
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)۔
روزے دار کھلے آسمان کے نیچے صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے بروقت ایکشن لینے کے منتظر ہیں دینہ کی تاریخ میں غالبا پہلا مقدس رمضان ہے جس میں ہمارے حاجی صاحبان کھلے عام روزے داروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں مقامی انتظامیہ مروجہ قوانین کے تحت کسی حد تک جرمانہ بھی کر چکی ہے مگر تاجر حضرات من مانی بدستور کر رہے ہیں رمضان کے ماہ میں دو چیزوں کا استعمال معمول سے زیادہ ہو جاتا ہے لہذا اگر اس پر کنٹرول ہو جائے تو کافی حد تک روزے دار اطمینان محسوس کریں گے گیس سلنڈر کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ہو چکا ہے اس حوالے سے جناح مارکیٹ نزد ڈالر ایسٹ جی ٹی روڈ دینہ سپر گیس مالک راجہ غضنفر گیس سلنڈر کی قیمت 3500 روپے وصول کرتے ہیں جبکہ دیگر سلنڈرز فروخت کرنے والے وزن میں کمی کے بھی مرتکب ہوتے ہیں مذکورہ شخص کے خلاف اگر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو تو غالبا باقی تمام سلنڈر فروخت کرنے والے محتاط ہو جائیں گے اسی طرح نکودر اڈے پر مٹن۔ ۔۔بیف فروخت کرنے والا سب سے زیادہ قیمت وصول کرتا ہے 800 روپے کے بجائے 1300 روپے بڑے گوشت کی قیمت وصول کرتا ہے جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت 16 سو کے بجائےدو ہزار روپے وصول کرتا ہے اگر انتظامیہ اس کا بھی قبلہ درست کر دے تو یقینا باقی قصاب محتاط ہو جائیں گے