محکمہ لائیوسٹاک جہلم کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغازکردیاگیا

0

 

 

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)محکمہ لائیوسٹاک جہلم کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغازکردیاگیا،سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی موسم بہار کے سلسلے میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل نے کہا کہ پودے ہمارے ماحول کو صاف کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور موجودہ حالات میں پاکستان جیسے ملکوں میں سموگ اور فضائی ألودگی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے شجر کاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے زیر انتظام چاروں تحصیلوں میں موجود ویٹرنری ہسپتالوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں جن میں، سایہ دار اور پھل دار پودوں کے علاوہ آرائشی پودے بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.