جہلم میں حساس ادارے کے جعلی افسر کی گرفتاری، سرکاری افسران اور شہریوں کو فراڈ کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

0

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم میں حساس ادارے کے جعلی افسر کی گرفتاری، سرکاری افسران اور شہریوں کو فراڈ کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

حساس اداروں کی جانب سے کی جانے والی ایک بڑی کارروائی میں حساس ادارے کے جعلی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے خود کو حساس ادارے کا برگیڈیئر، میجر اور ڈائریکٹر ظاہر کر کے سرکاری افسران اور عوام کو فراڈ کا شکار بنایا۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم سبط الحسن کمال، جو جہلم کے علاقے سکھا کا رہائشی ہے، ایک طویل عرصے سے مختلف سرکاری افسران کے دفاتر میں جا کر فراڈ کی کارروائیاں کرتا رہا۔ اس نے نہ صرف جعلی سرکاری دستاویزات تیار کر رکھی تھیں بلکہ لوگوں کی زمینوں پر قبضے کروا کر بھاری رقم بھی وصول کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، ایمونیشن، مختلف جعلی پاسپورٹس، زمینوں کے جعلی کاغذات، ویڈیوز اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔۔۔حساس اداروں نے ملزم کے لاہور میں واقع دفتر اور جہلم میں اس کے رہائشی مقام پر چھاپے مارے، جہاں سے بڑی تعداد میں حساس معلومات، خواتین کی ویڈیوز اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا۔ ملزم نے بیرون ملک بھیجنے کے جھانسے میں لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے تھے۔۔۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ مزید چھاپے مار کر ملزم کے دیگر سہولت کاروں اور جعلی حساس ادارے کے نیٹ ورک کے ارکان کو بھی گرفتار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔۔حساس اداروں کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے فراڈ کو بے نقاب کر دیا، اور عوام میں حساس اداروں کی جعلی شناخت کے تحت ہونے والے فراڈز کے بارے میں آگاہی پیدا کی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے، اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.