احتشام کیانی کو پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کا وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا

0

 

 

 

جہلم ( ربنواز گوندل )احتشام کیانی کو پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کا وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کی قیادت نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر احتشام کیانی کو پارٹی کا وائس پریذیڈنٹ نارتھ پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، احتشام کیانی کی بطور وائس پریذیڈنٹ تقرری تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور پارٹی کے ویژن کو نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے کی گئی ہے۔
احتشام کیانی نے جہلم چیمبر آف کامرس میں اپنی خدمات کے دوران کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے –
اس موقع پر احتشام کیانی نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منشور اور نظریے کو گھر گھر تک پہنچانا ان کا مشن ہوگا۔

علاقے کی تاجر برادری اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے احتشام کیانی کو اس اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.