21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حوالے سے علماء و مشائخ کرام کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد سے ملاقات

0

 

 

دینہ (سید امیر احمد شاہ)دینہ علماء و مشائخ کرام کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد سے ملاقات ،21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حوالے سے مجالس ،جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی بات چیت،یہ دن ہمارے لیے اہمیت کا دن ہے اس حوالے سے تمام مجالس جلوسوں اور پروگرامز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی وفد کو مکمل یقین دہانی۔ 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے جلوس اور مجالس کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے وفد سے آراء اور پروگرامز کے شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وفد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا شکریہ ادا کیا کہ اس حوالے سے تحصیل دینہ کے تمام مکتبہ فکر علماء کے وفدسے مشاورت سے سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ۔اس حوالے سے وفد نے بھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.