جہلم پولیس کی موثر تفتیش، معزز عدالت کے سیشنز جج خالد محمود بھٹی نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی

جہلم ( اقبال خان )۔جہلم پولیس کی موثر تفتیش، معزز عدالت کے سیشنز جج خالد محمود بھٹی نے قتل کے مقدمہ نمبر 187/24 بجرمB)302)ت پ تھانہ صدر کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم گل بادشاہ نے گزشتہ سال معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی کو آگ لگا دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اورٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی،
مجرم گل بادشاہ کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،
سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان،