تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ، اسلحہ ناجائز بھی برآمد

0

 

 

جہلم ( بیورو چیف)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی متحارب گروپوں کے خلاف فوری انسدادی کاروائی،
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ، اسلحہ ناجائز بھی برآمد،

پولیس تھانہ دینہ کو بذریعہ پکار 15 اطلاع موصول ہوئی کہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے متحارب فریق مسلح ہو کر لڑائی و نقص امن کا ارادہ رکھتے ہیں ، ایس ایچ او تھانہ دینہ نے ہمراہ نفری فوری کاروائی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے والے 04 کس اشخاص طاہر، امجد ، باسط اور مزمل کو گرفتار کر لیا ،

اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزم امجد سے رائفل کلاشنکوف اور باسط علی سے پسٹل 30. بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے

ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج،

مسلح جتھوں اور قانون شکن عناصر کو نقص امن کا باعث بننے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.