ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف اشیاء خورد و نوش کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء کے معیار مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

جہلم(اقبال خان ): رمضان المبارک میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے رمضان سہولت بازار انتہائی کامیابی سے جاری ہے، شہریوں کو تمام اشیاء ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں، شہری اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف اشیاء خورد و نوش کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء کے معیار مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ سہولت بازار سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لیے آئے ہوئے مختلف شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے اشیاء کے معیار قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سہولت بازار کا قیام عمل میں لایا گیا جو انتہائی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد اپنی ضرورت کی اشیاء انتہائی کم قیمت پر خرید رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے متعلقہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں رمضان بازار میں ہی عملہ موجود ہے جس کو شکایت کی جا سکتی ہے، شکایات کے ازالہ نہ ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی تمام شکایات پر سخت ایکشن لیا گیا ہے