ناجائز تجاوزات آپریشن ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن ،9دوکانیں سیل متعدد کو وارننگ

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )ناجائز تجاوزات آپریشن ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن ،9دوکانیں سیل متعدد کو وارننگ ،تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں متعدد بار ناجائز تجاوزات آپریشن کے باوجود دوکاندار ناجائز تجاوزات ختم کرنے سے قاصر تھے ۔متعدد بار انتظامیہ کی جانب سے وارننگ دی گئی لیکن دوکاندار ٹس سے مس نہ ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے بمعہ عملہ میونسپل کمیٹی شہر کا دورہ کیا ۔ناجائز تجاوزات کرنے والی 9دوکانیں سیل کر دی اور متعدد کو وارننگ جاری کی گئی ۔اس وقت دلچسپ صورتحال تھی جب انتظامیہ مین بازار میں داخل ہوئی تو ریڑھی بانوں کی دوڑیں لگ گئی انتظامیہ ان کے ہیچھے پیچھے اور وہ مختلف گلیوں میں داخل ہو گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ تاجر برادری اپنی حدود کے اندر رہ کر اپنا کاروبار ضرور کریں لیکن ناجائز تجاوز اور سامان کو دوکانوں کت باہر ہر گز نہ رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہو گی اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کی نہ صرف دوکانیں سیل ہونگی بلکہ مقدمات پر درج ہونگے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اس اقدام کو سراہا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.