
جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا رمضان سہولت بازار سوہاوہ کا دورہ۔ اے سی سوہاوہ کی ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار میں دستیاب اشیاء کے معیار ،دستیابی اور نرخوں پر بریفنگ۔ ڈپٹی کمشنر کا مختلف سٹالز پر اشیائے خورونوش کا جائزہ اور شہریوں سے ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان بازار سوہاوہ کا دورہ کیا اور مختلف اسٹال چیک کیے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ ریٹس کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی ۔عوام کو سستی اور معیاری اشیاء پہنچانا حکومت کی اولین ترجیع ہے اس سلسلہ میں سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔سوہاوہ رمضان بازار کے حوالے سے عوام کو بہترین اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔رمضان المبارک کےمقدس مہینہ میں بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کو سستی اشیاء مہیا کی جائیں ۔