ریسکیو 1122 جہلم نے عید الفطر کے حوالے ایمرجنسی پلان جاری

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ریسکیو 1122 جہلم نے عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا

ریسکیو 1122 جہلم عیدالفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گا

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، سینئر اکاؤنٹنٹ اورتمام تحصیلوں کے اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالفطر کے حوالے سے تیاریوں کیلئے دستیاب وسائل کاجائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گا اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایمرجنسی پلان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 19 ایمبولینسز 5 فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز اور 19 موٹر بائیک ریسکیو اور 250 ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کےاہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا جوکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.