ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کی پولیس لائنز میں شہداء کو خراج عقیدت، زخمی افسران میں اعزازی شیلڈز تقسیم

0

 

 

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کی پولیس لائنز میں شہداء کو خراج عقیدت، زخمی افسران میں اعزازی شیلڈز تقسیم۔

جہلم ( اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد پولیس لائنز میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں پولیس لائنز میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور کانسٹیبلان کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پولیس جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.