عیدالفطر کے تین دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 244 افراد کو ریسکیو کیا انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )عیدالفطر کے تین دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 244 افراد کو ریسکیو کیا
انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم
عیدالفطر کے موقع پر جہاں پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔
عید کے تین دنوں میں *233* ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے *244* لوگوں کو ریسکیو کیا۔جن میں سے *72* افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ *163* افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان *233* ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد *52* رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد *184* ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد *154*، اونچائی سے گرنے کے *07*، کرائم ایمرجنسیز *03*، آ گ لگنے کے *03* واقعات رونما ہوئے اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد *14* رہی۔
جبکہ مختلف ایمرجنسیز میں *09* افراد جاں بازی ہار گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیورز نے احسن طریقے سے فرائض سرانجام دئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوران ڈرائیونگ یا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیفٹی اصولوں کی پیروی کریں تاکہ حادث سے محفوظ رہا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.