والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہیلتھ جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)جہلم پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 21 اپریل تا 25 اپریل 2025 تک جاری رہے گی پولیوقطرے صحت مند معاشرے کے حصول کے ضامن ہیں والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہیلتھ جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی نے ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کی خانہ بدوش آبادی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ائی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر جواد احمد ڈار، ڈاکٹر مسعود منور ڈیزیز سرویلینس آفیسر عالمی اداراہ صحت، ڈی ڈی ایچ او جہلم ڈاکٹر مسعود احمد، جنید بشیر فوکل پرسن ویکسینیشن پروگرام اور دیگر افسران بھی موجود تھے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہیلتھ نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں 2 لاکھ 28 ہزار908 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1094 موبائل، 74 فکسڈ ، 24 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کے گھر گھر ،بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، سکولز، دیہی وبنیادی مراکز صحت اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے علاوہ افسران اور ایریا انچارجز انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گے اور اس مہم میں سو فیصد اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔..