پنڈدادنخان لائیسنس چیک کرنے پر رکشہ کو خود آگ لگانے والا نوجوان گرفتار مقدمہ درج

0

 

 

جہلم (بیورو چیف)لائیسنس چیک کرنے پر رکشہ کو خود آگ لگانے والا نوجوان گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز

ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کے ایک بوسے سے بھرا ہوا رکشہ روکا گیا جس کو محمد ناصر ولد عمر حیات چلا رہا تھا اس کے ساتھ محمد اختر بھی تھا نام پتہ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ دونوں بھائی ہیں ٹریفک پولیس نے اس کو کہا کہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس چیک کرواو تو اس شخص نے شور مچانا شروع کر دیا اپنے کپڑے پھاڑ لیے ٹریفک پولیس نے اس کو کہا کہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا لو لیکن اس گالی گلوچ شروع کر دی اور اپنے بوسے سے بھرے ہوئے رکشے کو آگ لگا دی SHO پی ڈی خان کے مطابق یہ شخص ریکارڈ یافتہ ہے یہ ایسی حرکتیں آئے روز کرتا رہتا ہے ایسی حرکتیں کر کے یہ پولیس کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔پولیس تھانہ پنڈدادنخان نے نوجوان پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.