وفاقی وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم شہر میں نئی لائٹس کا افتتاح کر دیا

0

 

جہلم ( اقبال خان )وفاقی وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم شہر میں نئی لائٹس کا افتتاح کر دیا۔ جہلم شہر کو خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم شہر میں لگائی گئی 160 نئی لائٹس کا افتتاح سول لائن روڈ سے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سٹریٹ لائٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت تقریب میں پہنچنے پر چوہدری سعید اقبال بوکن سابق ایم پی اے چوہدری بوٹا جاوید سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن راجہ کامران حیات سابق چیئرمین یو سی چک خاصہ و دیگر یونین کونسلوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر
بلال اظہر کیانی وفاقی وزیر مملکت ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ مریم نوازکے مشکور ہیں جنہوں نے ضلع جہلم کے لئے فنڈ مہیا کئیے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اپنی نگرانی میں تعمیر و ترقی کے تمام پراجیکٹ مکمل کروائے ۔ آج ہم 160سٹریٹ لائٹ کا افتتاح کریں گے ضلع جہلم میں الطاف پارک ، کالا گوجراں پارک ، سیوریج کے منصوبوں سمیت سڑکوں کے کام جاری ہیں جو بہت جلد مکمل ہو جائیں گی رورل ہیلتھ سنٹر اور ڈی ایج کیو کو بہتر کر رہے ہیں جہلم شہر میں بہت جلد چارکنال کے رقبہ پرفوڈ سٹریٹ بنانے جا رہے ہیں اور جہلم شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے جہلم شہر سڑکوں کے ساتھ ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے ۔ جہلم شہر کو خوبصورت اور ترقی پسند میری اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.