دریائے جہلم میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نہانے والے تین افراد گرفتار مقدمہ درج

0

 

جہلم ۔ ( اقبال خان )دریائے جہلم میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نہانے والے تین افراد گرفتار مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میسم عباس کی جانب سے دریائے جہلم میں قیمتی جانوں کہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے دفعہ 144 کے تحت نہانے تیراکی کرنے یا دریا کے آر پار جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے جہلم میں نہانے پر تین افراد رئیس خان، رستم محمد اور محمد ذیشان کو پولیس تھانہ کینٹ چوکی نے موقع سے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی والدین اپنے بچوں کو دریائے جہلم ملحقہ نہروں اور ندی نالوں میں نہانے سے منع کریں ۔ بصورت دیگر گرفتار ہونے والے افراد کے والدین کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.