دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروباری مرکز سیل کرنے اور مقدمات درج کرانے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

جہلم۔( اقبال خان ) تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو ہر صورت میں انجام تک پہنچایا جائے گا شہر میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروباری مرکز سیل کرنے اور مقدمات درج کرانے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ہو سکے یہ بات ڈی سی جہلم میثم عباس نے سول لائن روڈ پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے کہیں اس موقع پر ڈی سی جیلم متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف مقامات پر پہنچے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے اور قانون پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ڈی سی جہلم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کئی ماہ کی کوشش سے شہر کی اہم شاہراہ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرمی برتنے پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف اب ان کی دکانیں سیل کرنے اور مقدمات درج کروانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ قانون شکن افراد کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.