ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس کی غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں متعدد ایجنسیاں سیل مقدمات درج۔
جہلم ۔(اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس کی غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں متعدد ایجنسیاں سیل مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر شہری علاقوں میں غیر قانونی طور پر پٹرول ڈیزل اور سوئی گیس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سول ڈیفنس کی کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیول ڈیفنس اہلکاروں نے متعدد آئل ایجنسیوں کو سیل کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کروا دیے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے تحصیل دینہ کی حدود میں مختلف جگہ پر چھاپے مار کر غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔ اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے اور غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی اس حوالے سے سخت ہدایات پر مکمل عمل درامد کیا جا رہا ہے شہری اپنے علاقوں میں کسی قسم کی غیر قانونی ائل یا گیس ایجنسی کے خلاف شکایت ضلعی انتظامیہ کو کر سکتے ہیں۔