عید الاضحی کے بعد محرم الحرام میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سینٹری اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

 

جہلم ۔(اقبال خان ) جہلم شہر میں صفائی کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے عید الاضحی کے بعد محرم الحرام میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سینٹری اہلکار شاباش کے مستحق ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یونین کونسل نمبر 15 میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر سینٹری اہلکاروں سے گفتگو کی اور شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.