جہلم (اقبال خان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا تحصیل پنڈدادنخان ریسکیو اسٹیشن کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے فلڈ کی تیاریوں کے حوالے سے تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادن خان اعجاز احمد نے انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف سے ملاقات کی. ریسکیو سٹاف کا "ٹرن آوٹ” اورڈسپلن چیک کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور فلڈ کے حوالے سے ریسکیو بوٹس، او بی ایم اور دیگر آلات کا معائنہ بھی کیا۔
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادن اعجاز احمد نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ آنے کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں۔