دینہ ( بیورو رپورٹ ) رُورل ہیلتھ سنٹر دینہ ، ایمرجنسی میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کو معطل کیا جائے ، الیاس کھوکھر ، 14 جون کو آفس آتے ہوئے تیر رفتار موٹر سائیکل سوار نے میری بائک کو پیچھے سے ہٹ کیا ، زخمی اور بے ہوش حالت میں 1122 کی گاڑی نے مجھے RHC دینہ پہنچایا جنہوں نے مجھے ایک انجکشن اور چار گولیاں دے کر چلتا کردیا ، RHC والوں نے میرے زخموں کو صاف تک نہ کیا ، ہسپتال سے جاتے ہوئے بھی میرے زخموں اور میری ناک سے خون رِس رہا تھا ، سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر نے بتایا کہ 14 جون 2025ء کو صبح تقریباً 10:30 بجے آفس آتے ہوئے جی ٹی روڈ دینہ نزد کالو وال موڑ پر پر ایک انتہائی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے میری بائک کو پیچھے سے ٹکر ماری ۔ موقع پر موجود لوگوں نے 1122 کو کال کی جنھوں نے مجھے بے ہوش اور زخمی حالت میں رُورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی ایمرجنسی میں پہنچایا جہاں ہوش آنے پر مجھے ایک انجکشن اور چار گولیاں دے کر چلتا کر دیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ RHC دینہ نے میرے زخموں کو صاف تک نہ کہا حتیٰ کہ جب مجھے ہسپتال سے فارغ کیا گیا تو میرے زخموں اور ناک سے خون رِس رہا تھا ۔ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ RHC دینہ میں 14 جون 2025ء کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو فوری طور پر معطل کر کے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔*