قیمتوں پر کنٹرول کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہوگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر

0

 

 

جہلم (اقبال خان )قیمتوں پر کنٹرول کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہوگا حکومت پنجاب شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی قیمتوں پر کنٹرول ناجائز منافہ خوری ذخیرہ اندوزی اور لسٹ نہ لگانے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کی تفصیل پیش کی گئی۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹ کو ہدایت کی گئی وہ اپنی کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور ہر قسم کے ناجائز منافہ خوروں کے خلاف یقینی کاروائی عمل میں لائی جائے سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کروا کے ان کو جیل بھیجا جائے تاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کے پروگرام پر عمل درامد ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.