ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ گرلز سکول سول لائن اور الطاف سکول کا دورہ

0

 

 

جہلم (اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ گرلز سکول سول لائن اور الطاف سکول کا دورہ سکولوں کی بلڈنگ کا جائزہ لے کر بلڈنگز کی حالت کو بہتر بنانے اور بارشی پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے موسم برسات میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیول لائن اور الطاف سکول کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے سکول پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان سے سکولوں میں جاری تعلیمی و انتظامی معاملات پر بریفنگ لی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے دونوں اسکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ موسم برسات میں سکولوں کی بلڈنگ سے بارشی پانی کے نکاس کا بہترین انتظام کیا جائے تاکہ بلڈنگ کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے سکولوں میں جاری سمر کیمپ کے حوالے سے ڈی سی جہلم نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ سمر کیمپ میں آنے والے طلباء کو بہترین تعلیم دی جائے تاکہ ان کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.