سابق نائب صدر ایڈووکیٹ عاصمہ ہاشمی کی پروفیشنل گروپ میں شمولیت ،آمدہ بار الیکشن میں پروفیشنل گروپ کی پوزیشن مضبوط

0

 

 

سابق نائب صدر ایڈووکیٹ عاصمہ ہاشمی کی پروفیشنل گروپ میں شمولیت ،آمدہ بار الیکشن میں پروفیشنل گروپ کی پوزیشن مضبوط

سوہاوہ (محمدنبیل حسن)سابق نائب صدر سوہاوہ بار عاصمہ ہاشمی ایڈووکیٹ کی پروفیشنل گروپ میں شمولیت ۔۔انکے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد تقریب میں پروفیشنل گروپ کے ممبران کی بھرپور شرکت
تفصیلات کے مطابق آمدہ الیکشن کے سلسلہ میں ہر بار ایسوسی ایشن کی طرح سوہاوہ بار میں بھی ہلچل جاری ہے اور گزشتہ دنوں سوہاوہ بار کے پروفیشنل گروپ کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب سابق نائب صدر سوہاوہ بار عاصمہ ہاشمی ایڈووکیٹ نے پروفیشنل گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ تقریب میں سید شجاعت کاظمی چوہدری شبیر اختر نثار احمد اعوان محمد زبیر چوہدری راجہ سہیل شفیق اور پروفیشنل گروپ کے دیگر تمام ممبران نے نہ صرف انکو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا بلکہ بیرون ملک ایل ایل ایم کے سلسلہ میں موجود پروفیشنل گروپ کے ملک عامر ایڈووکیٹ راجہ جمشید اشتیاق ایڈووکیٹ اور ملک زاہد ایڈووکیٹ نے بھی انکو اس فیصلہ پر مبارکباد دی اور ویلکم کیا ۔ان کا یہ کہنا تھا کہان کی شمولیت سے نہ صرف گروپ مضبوط ہوگا بلکہ انکی صلاحیتیں گروپ کی بہتری کے لئے کام آئیں گی جبکہ تقریب میں ناصر محمود کیانی ۔راجہ عمران نثار اقتدار راجہ سہیل ذیشان حیدر ملک شفاقت عاقب شہزاد راجہ نوازش علی راجہ جنید مس خالدہ منیر. انس ثوبان۔چوہدری تصدق جاوید رضوان یونس۔راجہ فرخ مس اقصی قریشی ودیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.