اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر ایکشن ،بلدیہ ٹیم نے بچے کو کاٹنے والے آوارہ کتے کا کام تمام کر دیا ۔عوامی حلقوں کا خراج تحسین
دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر ایکشن ،بلدیہ ٹیم نے بچے کا کاٹنے والے آوارہ کتے کا کام تمام کر دیا ۔عوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوجھنگ کے نوجوان سکندر خان کے تین سالہ بیٹے کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے فوری نوٹس لیا اور چیف آفیسر بلدیہ دینہ محمد فیصل ایم او آئی سہیل اشرف ۔میاں سہیل ہیڈ کلرک نے فوری طور پر موقعہ کا دورہ کیا اور ٹیمیں روانہ کی جس پر آج اس باولے کتے سمیت آوارہ کتوں کا کام تمام کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے رات گئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو جس کی قیادت ڈی ڈی ایچ او تحصیل دینہ ڈاکٹر شہزاد کر رہے تھے بچے کے گھر گئے اور معائنہ کیا اور علاج کے حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اہلیان علاقہ نیوجھنگ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد و دیگر ٹیم ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنردینہ کا عوامی خدمت کا جزبہ قابل تحسین ہے۔