تحصیل دینہ میں تمام لیبز نے من مانا ریٹ مقرر کر رکھا ہے جس سے مریض مالی حوالے سے ذہنی اذیت کا شکار،ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس کا مطالبہ
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار).
ضلعی انتظامیہ بسلسلہ سیلاب دن رات مصروف ہے مگر معملات زندگی کے مسائل کو نظر انداز کرنا قرین انصاف نہیں ہے سماجی ۔۔سیاسی زعماء دینہ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں تمام لیبز نے لیب ٹیسٹ کا ریٹ ایک جیسا نہیں رکھا ہوا ہر لیب نے من مانی کر کے اپنی پسند کا ریٹ مقرر کر رکھا ہے جس سے مریض مالی حوالے سے ذہنی اذیت کا شکار ہوتا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم اپنے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام مالکان لیبز کو پابند کریں کہ وہ ایک ساہن بورڈ پر تمام اقسام کے ٹیسٹ لکھے اور ٹیسٹ فیس کا درج ہونا ازحد ضروری ہے اس سے شہری بڑی حد تک استفادہ حاصل کریں گے لیب ٹیسٹ کا ریٹ حکومت وقت کے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے مقام افسوس کے شہر دینہ میں ایک معمولی ٹیسٹ کا ریٹ ایک لیب سو روپے وصول کرتی ہے جبکہ وہی ٹیسٹ دوسری لیب والے 170 روپے وصول کرتے ہیں یہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے یہی حالت رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے متعلق ہے عرصہ بیس سال سے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ عنقریب تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا درجہ حاصل کر لے گا کہا جا سکتا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ موجودہ حالات میں قیامت تک تحصیل ہیڈکواٹر کا درجہ حاصل نہیں کر سکتا مگر ہمارے متحرک ڈپٹی کمشنر جہلم مفاد عوام ایک حکم جاری کر سکتے ہیں کہ تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز ہفتے میں صرف ایک دن رورل ہیلتھ سنٹر دینہ جا کر مریضوں کو چیک کریں سردست جن سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے ان میں سر فہرست میڈیکل سپیشلسٹ ۔۔۔۔چیسٹ سپشلسٹ ۔۔۔۔۔گاہنی کالوجسٹ ۔۔۔۔۔سکن سپیشلسٹ ۔۔۔۔ڈاکٹرز کی ضرورت ہے یہ انتظامی قدم اٹھا کر ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا بوجھ بھی کم کر سکتے ہیں اس طرح شہر دینہ اور ملحقہ قصبات کے لوگ سفری پریشانی سے بھی بچ جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مریضوں کو مقامی جگہ پر طبعی سہولتیں میسر ہو جاہیں گی