گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ضلع جہلم آمد ، جمخانہ کلب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے استقبال کیا
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی

جہلم ۔( ملک فدا حسیناعوان ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ضلع جہلم آمد ، جمخانہ کلب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے استقبال کیا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ضلع جہلم کے ایک روزہ دورے پر جم خانہ کلب جہلم پہنچے۔ جہاں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ضلع انتظامیہ کے افسران کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو خوش امدید کہا جس کے بعد جمخانہ کلب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک مختصر اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر پنجاب کو ضلع جہلم میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔