جہلم شہر میں چینی کو سرکاری قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے چینی کی ذخیرہ اندوزی یا خود ساختہ شارٹیج پیدا کرنے والوں کو بالکل رعایت نہیں دیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم (اقبال خان )جہلم شہر میں چینی کو سرکاری قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے چینی کی ذخیرہ اندوزی یا خود ساختہ شارٹیج پیدا کرنے والوں کو بالکل رعایت نہیں دیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات جہلم شہر کے چینی کے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے ساتھ منقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ڈی سی جہلم اور اجلاس کے شرکاء کو ضلع جہلم میں چینی کے سٹاک مارکیٹ میں دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر چینی کی قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے تمام ڈیلر اور دکاندار اس ریٹ پر چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں گے خود ساختہ ریٹ مقرر کرنے یا چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔