جہلم ستھرا پنجاب پروگرام پنجاب شہریوں کی شکایات دور نہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

جہلم۔( اقبال خان ) ستھرا پنجاب پروگرام پنجاب حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس پر پوری توجہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے شہریوں کی شکایات دور نہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ستھرا پنجاب مہم پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کہی۔
اجلاس میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں صفائی کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر جہلم نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں بروقت صفائی نہ ہونے اور کچرے کے ڈھیر نہ اٹھائے جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس کا ازالہ کرنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران کی ذمہ داری ہے شہریوں کی شکایات دور نہ کرنے والے افسران و ملازمین کو قانون کے مطابق کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا کسی افسر یا ذمہ دار کی لاپرواہی غفلت کی صورت میں شہریوں کو ستھرا پنجاب جیسے اہم پروجیکٹ سے محروم ن

Leave A Reply

Your email address will not be published.