ایس ایچ او تھانہ دینہ و ٹیم کی بڑی کاروائی ۔بھاری مقدار میں شراب برآمد ملزم گرفتار

0

 

 

دینہ (محمد افضل )پولیس تھانہ دینہ کی بڑی کارروائی شراب کشید کرنے والی بھٹّی پکڑ لی گئی- تھانہ دینہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب تیار کرنے والی بھٹّی کو پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 152 بوتلیں شراب اور شراب کشی کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سرفراز بٹ کافی عرصے سے منشیات کے مقدمات میں قانون کو مطلوب تھا، جو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ دینہ میں ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم جہلم کے علاوہ مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتا تھا – ترجمان پولیس

Leave A Reply

Your email address will not be published.