ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی بروقت کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے03 ملزمان گرفتار

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی بروقت کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے03 ملزمان گرفتار
حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزمان دریا میں نہا رہے تھے۔ تھانہ ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں الگ الگ مقدمات درج ،
دریا میں نہانے پر پابندی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ قوانین پر عمل کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں