دینہ شہر میں پرچہ مافیا کا راج ۔جگہ جگہ شہریوں سے پرچہ کے نام پر جبری اسٹینڈ ٹیکس وصول ،آئے روز توں تکرار اور جھگڑے معمول بنتے جا رہے ہیں,ڈپٹی کمشنر جہلم نوٹس لیں

عوام کے ساتھ بد معاشی معمول بن گئی ۔شریف شہریوں پر جگا راج قائم

0

 

 

دینہ ( سید توقیر آصف شاہ)دینہ شہر میں پرچہ مافیا کا راج ۔جگہ جگہ شہریوں سے پرچہ کے نام پر جبری اسٹینڈ ٹیکس وصول ۔ آئے روز توں تکرار اور جھگڑے معمول بنتے جا رہے ہیں ۔ اہلیان شہر کا ڈی سی جہلم سے رحم کی اپیل
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں موٹر سائیکل اسٹنیڈ کے نام پر ٹھیکیدار اور اس کے ملازمین نے اپنی مرضی کے قوانین لاگو کر کے جہاں مرضی وہاں اسٹنیڈ کے مصداق شہریوں سے پرچی کے نام پر بھتہ لینا شروع کردیا ہے ۔ شریف شہریوں کے ساتھ پرچی مافیا نہایت بداخلاقی اور حاکمانہ انداز سے موٹر سائیکل اسٹنیڈ کے نام پر ٹیکس وصول کر رہی ہے جس سے آئے روز توں تکرار اور لڑائی جھگڑے تک نوبت پہنچ جاتی ہے ۔ اہلیان شہر دینہ کے باسیوں بالخصوص شہر آنے والے غریب اور مجبور عوام نے اے سی دینہ اور ڈی سی جہلم سے رحم کی اپیل کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.