ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث بین اضلاعی قیسو گینگ کے 03 ملزمان گرفتار
،موٹر سائیکلز،موبائل فونز،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس اور نقدی برآمد

دینہ ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث بین اضلاعی قیسو گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکلز،موبائل فونز،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس اور نقدی برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،
ملزمان سے 07 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز،08 عدد موبائل فونز،01 عدد لیپ ٹاپ ،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس اور 01 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی،
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی وجہ سے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے حصوصی ہدایت جاری کر رکھی ہیں،دینہ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو