
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )پولیس تھانہ سول لائن کی حدود سے دو بچے گم۔ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن قمر سلطان نے مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی عوام الناس سے بھی انہوں نے اپیل کی کہ اگر وہ اس سلسلہ میں کوئی معلومات رکھتے ہوں تو تھانہ سول لائن رابطہ کریں تفصیلات کے مطابق دو بچے جو کہ مدینہ ٹاون جہلم کے رہائشی ہیں اپنے چچا کو 29/7/2025پیراغیب دوکان پر کھانا دینے گئے اور واپس گھر نہ پہنچے _ان بچوں کے حوالے سے کسی کو بھی معلومات ہوں تو تھانہ سول لائن کو اطلاع دیں یا اس نمبر پر رابطہ کریں
ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہلم قمر سلطان ۔۔۔رابطہ نمبر 03341570817
محمد شفیق ایس آئی تھانہ سول لائن ۔۔۔رابطہ نمبر 03369358762
تھانہ سول لائن جہلم ۔۔۔0544 920036