اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تحصیل آفس دینہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا،درخت ہمارے ماحول کے لیے ایک نعمت ہیں

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تحصیل آفس دینہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا،درخت ہمارے ماحول کے لیے ایک نعمت ہیں ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تحصیل آفس دینہ میں شجر کاری مہم کا آغاز پودا لگا کر کیا ۔شجر کاری مہم کی تقریب میں شجر کاری مہم تحصیل آفس دینہ سید مبشر حسین SDFO شمشیر رانجھا تحصیلدارمحمد فیصل سی او بلدیہ سہیل ایم او آئ محمد وقاص RWMC نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ دنیا بھر کے ماحول میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور موسم گرم سے گرم تر ہوتا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ انسانی زندگی میں تبدیلیاں ہیں ۔انسان نے اپنی اسائشوں کے لیے نت نئی ایجادات کی ہیں جس کے موسم پر مظہر اثرات پڑھ رہےطہیں تو دوسری طرف درختوں کی کٹائی کے بھی خطر ناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ماحول دوست اثرات پیدا کیے جا سکیں ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے ہر فرد اپنے حصہ کا پودا لگا کر ملک کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کرے ۔یہ درخت ہمارے آنے والی نسلوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہ ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.