
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کا ڈومیلی کا تفصیلی دورہ
آرایچ سی ہسپتال،پٹرول پمپ،میڈیکل اسٹور،بس اڈا اور دوکانوں میں چیک کیا،منافع خوروں اور پٹرول کے پیمانے کم ہونے پر جرمانے کٸے،
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے ڈومیلی کا تفصیلی دورہ کیا،غزالہ اصغر پہلے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی گٸی،وہاں معاٸنہ کیا،پنکھے لگانے کی ہدایات کیں،مریضوں سے ملاقات کرکے مساٸل سنے،پٹرول پمپوں کو بھی چیک کیا،ریٹ زیادہ اور پیمانہ کم ہونے پر جرمانے بھی کٸے،انکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے میڈیکل اسٹور،بس اڈا اور سبزی پھلوں اور کریانہ اسٹور کہ دوکانوں کا دورہ بھی کیاجہاں منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے بھی کٸے متعدد کو وارننگ بھی دی گٸی،اس موقع پر غزالہ اصغر نے کہامنافع خوری اور کم پٹرول ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مزید اگر شکایات موصول ہوٸی سخت کارواٸی کی جاۓ گی۔