جہلم میں سیلاب کی ریڈ الرٹ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صباء عابد نے تحصیل دینہ کے مختلف پوائینٹ پر فلڈ ریلف کیمپ قائم کر دئیے

دینہ (اقبال خان )جہلم میں سیلاب کی ریڈ الرٹ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صباء عابد نے تحصیل دینہ کے مختلف پوائینٹ پر فلڈ ریلف کیمپ قائم کر دئیے ۔بڑے نالوں کی قریبی آبادی کو ہدایات جاری ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایں ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع جہلم میں سیلاب ریڈ الرٹ کے ہیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے منگولہ ،بڑالہ ،بوڑیاں جو دریا کے قریبی دیہات ہیں اس کا دورہ کیا اور منگولہ کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا جس میں ریسکیو 1122سمیت میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں ۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کھوکھا ننٹائن سائیڈ اور روہتاس سائیڈ نالا بنہاں اور نالا گہاں کے قریبی دیہاتوں کا دورہ کیا اور انہیں فلڈ کے حوالے سے آگاہ کیا اور حفاظتی اقدامات کرنے اور مال مویشی کو نالوں سے دور رکھنے کی ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دو فلڈ ریلف کیمپ اس طرف بھی قائم کیے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی کہ کسی بھی مشکل گھڑی میں ریسکیو عملہ کوئیک رسپانس کرے گا ۔دریا کی نزدیکی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔عوام سے انہوں نے اہیل کی کہ فلڈ کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔اور جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر عمل کریں ۔