انسپکٹرمحمد ظہور قتل کیس کاقاتل ذوالقرنین چھبر شریف کے پہاڑوں سے گرفتار ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی کا ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک عدیل کےہمراہ پریس کانفرنس

0

 

ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی کا ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک عدیل کےہمراہ پریس کانفرنس

انسپکٹرمحمد ظہور قتل کیس کاقاتل ذوالقرنین چھبر شریف کے پہاڑوں سے گرفتار،ملزمان نے گھر میں گھس کرقتل کیاتھا

سوہاوہ (محمدنبیل حسن) انسپکٹر محمد ظہور قتل کیس میں پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم ذوالقرنین کو چھبر شریف کے پہاڑوں سے گرفتار کر لیا اس حوالے سے ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک عدیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او کی قیادت میں کی گئی، آپریشن میں اے ایس آئی ملک عدیل اور ٹیم نے بھرپور حصہ لیاانہوں نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ معلومات اور جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گرفتاری کے دوران ملزم سے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.