خیمے راشن نقد رقوم متاثرین میں تقسیم صدر الخدمت حبیب رضابٹ و امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری
)ڈومیلی کےسیلاب متاثرین کی جلد مالی مدد بھی کریں گے،حبیب رضابٹ صدرالخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈومیلی کےسیلاب متاثرین کی جلد مالی مدد بھی کریں گے،حبیب رضابٹ صدرالخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم
متاثرین میں نقد کیش،مزید راشن اور خیمے تقسیم کرنے کےلیے کام جاری ہےہم انکی بحالی تک مدد کرتے رہیں گے۔گفتگوتفصیلات کیمطابق صدر الخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم حبیب رضابٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ علاقہ ڈومیلی کے سیلاب متاثرین کی بحالی تک الخدمت فاٶنڈیشن مدد کرتی رہے گی،سیلاب کے فورا بعد الخدمت کے رضاکاروں نے پکاکھاناتقسیم کیابعد میں راشن بھی تقسیم کیاگیا،ہم اتوار تک مزید متاثرین میں انکی مالی مدد کرنے کےلیے پروگرام منعقد کررہے ہیں،نقد کیش کے علاوہ مزید انکوخشک راشن اور خیمے تقسیم کریں گے،فیلڈ میں موجود الخدمت کے رضاکاروں کو تقریب میں خراج تحسین بھی پیش کیاجاۓ گا۔جنہوں نے بارشوں کے دوران متاثرین تک تمام اشیاء پہنچاٸی،الخدمت فاٶنڈیشن پنجاب بھرکے سیلاب متاثرین میں دن رات مدد کرنے میں مصروف ہے،الخدمت فاٶنڈیشن کے پی میں بحال کا پروگرام شروع کردیا۔اس مشکل گھڑی میں جہلم کی عوام الخدمت فاٶنڈیشن کیساتھ بڑھ چڑھ کر امدادکریں۔