دینہ مون سون کی بارش ،سیورج کا ناقص انتظام ،انتظامیہ کی ناقص کارکردگی  ،پانی منگلا روڈ ،جی ٹی روڈ شہر کے گلی محلوں میں دریا کا روپ دھار گیا ،عوام کی مشکلات میں اضافہ ،عوامی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

0

 

 

 

 

دینہ (اقبال خان )دینہ مون سون کی بارش ،سیورج کا ناقص انتظام ،انتظامیہ کی ناقص کارکردگی  ،پانی منگلا روڈ ،جی ٹی روڈ شہر کے گلی محلوں میں دریا کا روپ دھار گیا ،عوام کی مشکلات میں اضافہ ،عوامی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دینہ میں مون سون کی بارش نے انتظامیہ کی کلی کھول دی لاکھوں سے سے تعمیر کردہ سیورج سسٹم جواب دے گیا ،نالوں کی صفاِئی پر لاکھوں روپے کے اخراجات بھی کام نہ آ سکے ۔منگلا روڈ تیس سال سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن اس کے سیوریج سسٹم کا حل نہ نکل سکا بارش کے بعد منگلا روڈ دریا کا روپ دھار لیتی ہے اور گاڑیوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے جب کہ گلی محلوں حتی کے گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے۔جی ٹی روڈ نزد سبزی منڈی دریا کا روپ اقبال ٹاون سبزی منڈی روڈ جہاں سیوریج کا نیا نظام۔لاکھوں روپے کے اخراجات سے تعمیر ہوا ۔سروس روڈ کو بھی اس کے لیے اکھیڑا گیا لیکن وہ بھی جواب دے گیا ۔اقبال ٹاون کی آبادی گھروں کے اردگرد پانی جمع جب کہ گلیوں سے گزرنا محال بن چکا ہے ۔نیوجھنگ پلی کے پاس نکاسی کا راستہ بند ہے اور پانی ہڈالہ سیداں قبرستان اور قریبی آبادی کے پاس کھڑا ہے جب کہ پچھلے سال اس نکاسی آب کی رکاوٹ کی وجہ سے ملک ابراہیم نیو جھنگ کے گھر پانی داخل ہونے سے گھر کا سارا سامان مکمل تباہ ہو گیا تھا ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اس مسئلہ کے حوالے سے خصوصی نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.