گلوبل پارسل سروسز کے ہیڈ آفس دینہ میں عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی۔جانشین مرشد عالم حضرت پیر عبد القدوس نقشبندی صاحب خانقاہ حبیبیہ چکوال تھے

دینہ ( اقبال خان )گلوبل پارسل سروسز کے ہیڈ آفس دینہ میں عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس ہوی۔تقریب کے مہمان خصوصی۔جانشین مرشد عالم حضرت پیر عبد القدوس نقشبندی صاحب خانقاہ حبیبیہ چکوال تھے۔انھوں نے بڑا خوبصورت۔ایمان افروز اور اصلاحی بیان فرمایا۔ خطیب دربار کھڑی شریف مفتی ڈاکٹر علامہ زبیر احمد نقشبندی صاحب نے مدلل ۔ اخلاق رسول اور اتحاد امت پر گفتگو فرمای۔مہمان خصوصی سابق ایم این اے راجہ محمد اسد خان۔سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض۔راجہ علی کوارڈیٹر بلال کیانی منسٹر۔صدر چیمبر آف کامرس جہلم۔حافظ وسیم انور ممبر چیمبر ایس۔اایچ۔او منگلا محترم مدثر عباس۔ڈاکٹر قاسم جماعت اسلامی کی وفد کے ہمراہ آمد۔ٹیچرز۔وکلا۔بزنس مین۔مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات۔معززین اور بلخصوص صحافی برادر نے خصوصی شرکت اور کوریج دی۔اس کانفرنس کی خصوصیت یہ تھی کہ پوری کانفرنس کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ تھا۔پوری کانفرنس انتہای جامع اور بامقصد تھی۔میزبان کانفرنس سید عمار الحق بخآری سجادہ نشین آستانہ عالیہ پنڈوڑی شریف دینہ کو اور آرگنائزر کانفرنس علامہ مقصود احمد کیانی۔راجہ نعیم ساجد کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر ڈھیروں مبارکباد۔اور نیک خواہشات