
جہلم( اقبال خان ) ۔ ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس کی الوداعی ملاقات ضلع جہلم سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے افسران اور دفتر کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ دورانِ تعیناتی تمام افسران اور اہلکاروں نے ہر موقع پر مثالی تعاون کیا جس پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔انتظامی افسران اور دفتر کے عملے نے بھی ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی شفیق مزاجی، صبر و تحمل، اعلیٰ انتظامی صلاحیتیں اور ماتحت عملے کے ساتھ دوستانہ رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُن کی قیادت میں کیے گئے فلاحی و انتظامی اقدامات عوام کے دلوں میں ایک خوبصورت یادگار کے طور پر موجود رہیں گے۔