سی سی ڈی جہلم اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک نوجوان زخمی حالت میں گرفتار

0

جہلم۔( جرار حسین میر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم، جہلم نے تھانہ صدر، جہلم کی حدود میں "کھرالہ” کے مقام پر دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی ، جس پر ٹیم نے چھاپہ مارا، جیسے ہی ٹیم موقع پر پہنچی، ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ا ایک گولی کنسٹیبل کے سینے پر لگی۔ لیکن خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ تھوڑی دیر بعد ملزمان میں سے ایک زخمی حالت میں ملا ،جس کا نام کاشف حسین ولد آصف حسین سکنہ نیا محلہ جہلم معلوم ہوا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، زخمی کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیاگیاہے، جبکہ ہمراہی ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مذکورہ زخمی ملزم کا قبضہ سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ ہے اور 20 سے زائد مقدما ت میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.